in

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے

اوسطاً روزانہ سینکڑوں شکایات موصول ہوتی ہیں

ایف آئی اے کےمطابق سوشل میڈیا پر سائبرکرائم بڑھ رہے ہیں اور اوسطاً روزانہ سینکڑوں شکایات موصول ہوتی ہیں لیکن سب پر کارروائی نہیں ہوتی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی رپورٹ کےمطابق سال بھر میں سائبر کرائم کے 1.37 لاکھ واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان واقعات میں خواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ نازیبا ویڈٰیوز،جعلسازی،دھوکہ،بلیک میلنگ اورہیکنگ کے واقعات بھی شامل ہیں۔ خواتین کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کی 6 ہزار سے زائد وارداتیں کی گئی۔ جعلی پروفائلز اور پیجز بنا کر 32 ہزار سے زائد افراد کو بدنام کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔ موبائل فونز، ای میلز اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر کے ہراساں کرنے اور ڈیٹا تک رسائی کے 22 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ آن لائن بینکنگ،شاپنگ، فون پر انعامات اور نوکری کا لالچ دیکر فراڈ کے 50 ہزار سے زائد واقعات رپورٹْ کئے گئے تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ صرف 700 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Gilgit women college seal

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت گرلز ڈگری کالج سیل

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے بعد ایک اور ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کر لی ویڈیو وائرل 

ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے بعد ایک اور ٹک ٹاک جوڑی نے شادی کر لی ویڈیو وائرل