in

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت گرلز ڈگری کالج سیل

Gilgit women college seal

گلگت میں فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج کو کرونا کيسز سامنے آنے پر غير معينہ مدت کے ليے سيل کر ديا۔

گلگت گرلز ڈگری کالج کے اسٹاف اور طالبات میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ پانچ کيسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے کالج کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا۔

انتظامیہ نے محکمہ صحت کی رپورٹ کی روشنی میں آج صبح کالج کو سیل کیا اور طالبات کو گھر واپس بھيج ديا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح کالج میں ایک لیکچرار، ایک گریڈ ون اور تین طالبات میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے گلگت میں قائم خواتین کا سب بڑا تعلیمی ادارہ بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر کے کیسز میں اضافے کے سبب این سی او سی نے ملک بھر میں پہلی سے 8ویں کلاس تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولوں کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ دیا مرزا نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کر لیا جب پتا چلا تو اس وقت کیا منصوبہ چل رہا تھا ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر 

اداکارہ دیا مرزا نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کر لیا جب پتا چلا تو اس وقت کیا منصوبہ چل رہا تھا ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر 

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے

سائبرکرائمز:ایک سال میں ایف آئی اے نے700 ملزمان گرفتار کئے