in

کراچی:ناظم آباد نالےمیں گرنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

کراچی:ناظم آباد نالےمیں گرنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 5 اپریل کی رات نالے میں گرنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد نکال لی گئی ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق ناظم آباد کے علاقے چھوٹا میدان میں 7 سالہ بچہ گزشتہ رات نالے میں گر گیا تھا۔ پولیس، رینجرز اور علاقہ مکینوں نے مسلسل بچے کی تلاش جاری رکھی۔

اہل علاقے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے رابطے کے باوجود آپریشن کيلئے بر وقت مشینری فراہم نہیں کی۔ رات میں متعلقہ پولیس نے مشینری بلاوا کر آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ رات ہیوی مشینری کے ذریعے بچے کی تلاش میں نالے کی صفائی کی گئی لیکن بچہ نہیں ملا تھا جس کے بعد آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کیا گیا تو بچے کی لاش نکال لی گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 7 سالہ بچہ والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔

اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے نالے میں گرنے کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں، مگر انتظامیہ بروقت بچوں کو ڈھونڈنے کیلئے آگے نہیں آتی جس کی وجہ سے نالے میں گرنے والے بچے نہیں مل پاتے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیالکوٹ: 4روز سے بند بازاروں کو کھولنے کی مشروط اجازت

سیالکوٹ: 4روز سے بند بازاروں کو کھولنے کی مشروط اجازت

یاسرحسین کی نائلہ جعفری کےحق میں نہ  بولنےوالوں پرتنقید

یاسرحسین کی نائلہ جعفری کےحق میں نہ بولنےوالوں پرتنقید