in

لاہوراور ملتان کے 11 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

33-Lahore-areas-put-under-smart-lockdown-for-two-weeks-1

پنجاب میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پيش نظر لاہور کے 9 اور ملتان کے مزيد 2 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرديا گيا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق لاہور اور ملتان کے 11 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈٓاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیولری گراؤنڈ، پنجاب ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی، ماڈل ٹاؤن، راج گڑھ، شادمان کالونی، اسلام پورہ اور شاہ جمال کے علاقے بند رہیں گے۔

ملتان کی پیر کالونی اور اشرف کالونی ميں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ اور دفاتربند رہیں گے، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی اور ماسک پہننا لازمی ہوگا، صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں مقررہ اوقات میں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی پی ایل کےباعث جنوبی افریقہ اسٹار کرکٹرز سےمحروم

آئی پی ایل کےباعث جنوبی افریقہ اسٹار کرکٹرز سےمحروم

پن بجلی کےٹیرف میں 56پیسے فی یونٹ اضافہ

پن بجلی کےٹیرف میں 56پیسے فی یونٹ اضافہ