in

پیپلز پارٹی کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کی پابند نہیں،کائرہ

پیپلز پارٹی کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کی پابند نہیں،کائرہ

پی ڈی ایم کے نوٹس کی کوئی حیثیت نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پی ڈیم ایم کی جانب سے پی پی پی کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو پی ڈی ایم کوئی جماعت ہے اور نہ ہی ہم کسی اپوزیشن رہنما کی خواہشات کے پابند ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے سماء کے پروگرام 7سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دینے کی وہ مذمت کرتے ہیں تاہم اس نوٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی بلکہ ڈیل ان کی ہوئی ہے جو اپوزیشن کوتقسیم کرکے حکومت کوفائدہ پہنچارہے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کثرت رائے سے نہیں اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں اور اگر معاہدے سے کوئی انخراف کررہا ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد پر عمل کرنے کے بجائے استعفوں پر زوردیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد میں آتشزدگی، مزید 2زخمی بچے دم توڑ گئے

فیصل آباد میں آتشزدگی، مزید 2زخمی بچے دم توڑ گئے

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل