in

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج پاکستان پہنچیں گے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج (منگل کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں سرگئی لاروف کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، ان کے ہمراہ مختصر روسی وفد بھی ہوگا۔

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاروف اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان مذاکرات ہوں گے، جس میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں اقتصادی تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت ہوگی، اہم علاقائی و عالمی امور اور دہشتگردی کیخلاف جنگ پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سن 2012ء کے بعد یہ کسی روسی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل

سجل اور احد کی’دھوپ کی دیوار ‘ کی عکس بندی مکمل

سندھ حکومت کا نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان

سندھ حکومت کا نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان