in

پن بجلی کےٹیرف میں 56پیسے فی یونٹ اضافہ

پن بجلی کےٹیرف میں 56پیسے فی یونٹ اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں سال کے لیے پن بجلی (پانی سے پیدا ہونے والی) کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے 56پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد پن بجلی کا ٹیرف4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ ٹیرف میں 96 پیسے فی یونٹ نیٹ ہائیڈل پرافٹ بھی شامل ہے۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا جبکہ اس سے قبل پن بجلی کا پرانا ٹیرف3 روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے تھے۔

حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

33-Lahore-areas-put-under-smart-lockdown-for-two-weeks-1

لاہوراور ملتان کے 11 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پروٹون نے سستی ترین سیڈان ساگا کی قیمت کااعلان کردیا

پروٹون نے سستی ترین سیڈان ساگا کی قیمت کااعلان کردیا