in

سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کااعلان

سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کااعلان

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں، بازار اور تجارتی مراکزی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہفتہ میں دو روز تمام کاروبار بند رہیں گے تاہم انتہائی ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس پر تاجر برادری کی جانب سے رد عمل سامنے آیا تھا۔

سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں تاجروں نے اپیل کی تھی کہ ہفتے میں دو روز کاروبار بند رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے اور کتنے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

اکشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے اور کتنے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا 5 دہشت گرد گرفتار اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا 5 دہشت گرد گرفتار اہم انکشافات سامنے آگئے