in

اسلام آباد: پبلک ٹرانسپورٹ 2دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

ISB Jinnah avenue view

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 2دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 سے 25اپریل تک ہوگا جبکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ میڈیکل، مال بردار اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

خيبرپختونخوا: ہفتے میں 2دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے اعلاميہ ميں کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ اور مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این سی او سی کو تجویز دے چکے ہیں کہ کرونا وائرس کیسز پر قابو پانے کے لیے ملک میں صوبوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی اوراے این پی کوشوکاز نوٹس جاری کیے، شاہد خاقان

پیپلزپارٹی اوراے این پی کوشوکاز نوٹس جاری کیے، شاہد خاقان

عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے پیغام جاری کردیا

عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے پیغام جاری کردیا