in

خیبرپختونخوا: میڈیکل کے طلباء کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

Medical-students-exam-artwork

خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں کرونا ویکسین سے مشروط کرتے ہوئے میڈیکل کے طلبا کے لیے کرونا ویکسین لازمی قراردے دی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے نوٹیفیکیشن میں تمام طلبا کو 3 ہفتوں میں ویکسین لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسین کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء کے علاوہ میڈیکل کالجوں کے ٹیچرز اور عملے کو بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔

کرونا ویکسین پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے کے متعدد حصوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

ماہرین کے مطابق مہلک وائرس کی تیسری لہر کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص

اکشےکمارکےبعد ٹیم کے45افراد میں بھی کرونا کی تشخیص

پیپلزپارٹی اوراے این پی کوشوکاز نوٹس جاری کیے، شاہد خاقان

پیپلزپارٹی اوراے این پی کوشوکاز نوٹس جاری کیے، شاہد خاقان