in

صوابی: فائرنگ سےانسدادِ دہشتگردی عدالت کےجج آفتاب آفریدی شہید

صوابی: فائرنگ سےانسدادِ دہشتگردی عدالت کےجج آفتاب آفریدی شہید

انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی

صوابی میں فائرنگ سےانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی شہید ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے جج آفتاب آفریدی اوران کےاہل خانہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

اتوار کی شام صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اپنے خاندان کے ہمراہ جا رہے تھے۔ واقعے میں آفتاب آفریدی کی بیوی اور2 بچے بھی شہید ہوگئے۔ آفتاب آفریدی کا ڈرائیور اور2 محافظ زخمی ہوئے۔ ڈی پی او صوابی محمد شعيب نے بتایا کہ اے ٹی سی کے جج صوابی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور علاقے کو سيل کر کے سرچ آپريشن جاری ہے۔ مقتولين کی لاشيں صوابی کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

آفتاب آفریدی سوات میں اے ٹی سی کورٹ کے جج تھے۔ انھیں 2 ماہ قبل سوات میں تعینات کیا گیا تھا۔آفتاب آفریدی کے قتل پرسوات بار نے پیر 5 اپریل کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔صدر سوات بار عنایت خان نے کہا کہ عدالتوں میں کوئی پیشی نہیں ہوگی ۔

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات  کامران بنگش نے بتایا کہ وزيراعلیٰ خود اس معاملے کو ديکھ رہے ہيں اور پولیس حکام کو واقعےمیں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 حکومت کا چینی درآمدکرنے کے لئے تیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ

 حکومت کا چینی درآمدکرنے کے لئے تیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ

صوبوں کےدرمیان ہفتےمیں 2 دن سفرپر پابندی عائد،این سی او سی

صوبوں کےدرمیان ہفتےمیں 2 دن سفرپر پابندی عائد،این سی او سی