in

اپریل میں پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویوز کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دو ہیٹ ویوز کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں صوبہ  پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور 2 ہیٹ ویوز آسکتی ہیں۔ شمال اور جنوب میں درجہ حرارت میں اضافے اور تیز ہواؤں کے باعث گندم کی فصل کو بھی خطرات لاحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں سے بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی فصل کوبھی نقصان ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ اپریل  میں ملک بھر میں ایک یا دو بارشیں بھی متوقع ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا وائرس:سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کرونا وائرس:سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست