in

تعلیمی اداروں کوکھولنےیابندکرنیکافیصلہ6اپریل کوہوگا،شفقت محمود

تعلیمی اداروں کوکھولنےیابندکرنیکافیصلہ6اپریل کوہوگا،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے یا بند رکھنے کا مشترکا فیصلہ 6 اپریل کو کیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بروز منگل 6 اپریل کو این سی او سی میں وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ امتحانات سے متعلق فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ متفقہ وزارت صحت اور تعلیم کی مشاورت سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بروز ہفتہ 3 اپریل کو صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے ہونے والے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رمضان المبارک سے متعلق نئے اوقات کار جاری کیے گئے۔

فیصلے کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکولوں 7:30 سے 11:30 ہونگے۔

دوسری شفٹ 11:45 سے 02:45 تک ہونگے۔

جمعہ والے روز صبح کی شفٹ والے اسکولوں کے اوقات 7:30 سے صبح 10:30 بجے اور دوپہر کی شفٹ 10:45 سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ  تک ہونگی۔

قبل ازیں بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر متفق فیصلہ دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے درمیان ملاقات میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ناکامیوں کےباوجودخداپھرنئی زندگی دےسکتاہے،پاپ فرانسس

انسانی ناکامیوں کےباوجودخداپھرنئی زندگی دےسکتاہے،پاپ فرانسس

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا