in

اقتصادی مشاورتی کونسل کی تنظیم کی منظوری دیدی گئی

اقتصادی مشاورتی کونسل کی تنظیم کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم نے 27 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کی تنظیم نو کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم چیئرمین اور وزیر خزانہ وائس چیئرمین ہوں گے۔ شوکت ترین بھی کونسل کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 27 اقتصادی مشاورتی کونسل کی تنظیم نو کی منظوری دیدی، وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کونسل کی صدارت وائس چیئرمین وزیر خزانہ کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقتصاری مشاورت کونسل میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ 13 پرائیویٹ ممبران اور 12 آفیشل ممبران شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پرائیوٹ ممبران میں عابد سلہری، عارف حبیب، آصف قریشی، اعجاز نبی، فاروق رحمت اللہ، محمد علی ٹبہ، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، شوکت ترین، شمشاد اختر، سلطان الانہ، سید سلیم رضا اور زید علی محمد شامل ہوں گے۔

کونسل کے آفیشل ممبران میں وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر صںعت و پیداوار، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیر اقتصادی امور، مشیر تجارت، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات، وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ، مشیر توانائی اور پیٹرولیم، مشیر برائے ریونیو، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہوں گے۔

اقتصادی مشاورتی کونسل میکرو اکنامک استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کیلئے سفارشات مرتب کرے گی جبکہ استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی کردار ادا کرے گی۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کونسل کے ذریعے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی اقدامات تجویز کئے جائیں گے، اس سے مالی اور معاشی پالیسیاں مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرابی نے اپنے ہی گھر کو جلا دیا 6 افراد کی جان لے لی

شرابی نے اپنے ہی گھر کو جلا دیا 6 افراد کی جان لے لی

Naeem Ashraf Butt Art Final

اےاین پی بھی پیپلزپارٹی سے ناراض