in

ملتان:کارسواروں کو ایک ماسک 300 روپے کا پڑگیا

ملتان:کارسواروں کو ایک ماسک 300 روپے کا پڑگیا

ایس او پیزخلاف ورزی پر چالان کےساتھ پھول بھی دیےگئے

ملتان ميں ہفتے کے روز ٹريفک پوليس نے کرونا ايس او پيز کي خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان اور جرمانے بڑی شفقت سے کيے۔

ٹریفک پولیس نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف چالان مہم کے دوران چالان کاٹے، جرمانے کيے اور بعد ميں خلاف ورزی کرنے والے افراد کو دوستانہ ماحول ميں پھولوں کے ساتھ ماسک بھی پيش کيے۔

کارروائی کے دوران سی ٹی او کی جانب سے شہریوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو اچھی کاوش قرار دیا تاہم ملتان کے کار سواروں کو ماسک نہ پہننے کی صورت میں کیے گئے چالان کے بعد پولیس کی جانب سے ایک سرجیکل ماسک کا تحفہ مبلغ تين سو روپے کا پڑنے لگا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Naeem Ashraf Butt Art Final

اےاین پی بھی پیپلزپارٹی سے ناراض

عائزہ خان کی سائیکل پر سواری، ویڈیو وائرل

عائزہ خان کی سائیکل پر سواری، ویڈیو وائرل