in

اپرکوہستان: گاڑی پرفائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

اپرکوہستان: گاڑی پرفائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اپر کوہستان میں مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھاشہ ہربن اپر کوہستان میں دیرینہ دشمنی پر ولی محمد نامی شخص کی کار پر مخالف فریق نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ولی محمد، بیٹا، بھتیجا اور بھانجا شامل ہیں، ملزمان واقعے کے بعد بآسانی فرار ہوگئے، پولیس نے تلاش شروع کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسپتال جلنےکےباوجودڈاکٹرز دل کا آپریشن کرتے رہے

اسپتال جلنےکےباوجودڈاکٹرز دل کا آپریشن کرتے رہے

بھارتی اداکاراور فلم ساز طارق شاہ انتقال کرگئے

بھارتی اداکاراور فلم ساز طارق شاہ انتقال کرگئے