بدھ 20 جنوری کی چند اہم خبروں کا احوال۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کو وسعت دینے کی تجویز سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان آج وانا اور مولے خان سرائے کا دورہ کریں گے۔ کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
نیب کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر، وزیر قانون فروغ نسیم، قائد ایوان شہزاد وسیم اور سلیم مانڈوی والا شریک ہوں گے۔ 13جنوری کو اجلاس نہيں ہوسکا تھا۔
نو منتخب امريکی صدر جوبائيڈن آج رات گئے عہدے کا حلف اٹھائيں گے جبکہ کملا ہيرس نائب صدر بنيں گی۔ حلف برداری سے قبل واشنگٹن ميں سيکيورٹی ہائی الرٹ جہاں ہزاروں نيشنل گارڈز تعينات ہیں ٹرمپ کے کئی اقدامات منسوخ کرنے کيلئے پيشگی ايگزيکٹو آرڈر بھی تيار ہے۔
جنوبی افريقہ کيخلاف ٹيسٹ ميچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ لاہور سے کراچی پہنچ گيا۔ تيسری کرونا ٹيسٹنگ آج ہوگی۔
گزشتہ ایک سال میں حکومت کے ذمہ قرضوں میں 3 ہزار 692 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹيٹ بينک نے رپورٹ جاری کر دی۔
وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد آج کراچی کا دورہ کريں گے اور رينجرز ہيڈکوارٹر جائيں گے۔