in

رمضان المبارک میں نمازوں اور تراویح کیلئے نئی گائیڈلائنز جاری

رمضان المبارک میں نمازوں اور تراویح کیلئے نئی گائیڈلائنز جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے رمضان المبارک میں نمازوں اور تراویح سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں، سڑکوں اور گلیوں میں نمازوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

چند روز قبل این سی او سی کے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں رمضان المبارک میں عبادات کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ عبادات ایس او پیز کے تحت ہی ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے رمضان المبارک میں مساجد و امام بارگاہوں میں نماز و تراویح کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں صحن میں نماز ادا ہوگی، بند ہال میں نماز کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جہاں کھلی جگہ نہیں وہاں مسجد کے اندر نماز و تراویح ادا کی جاسکے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تراویح کا اہتمام مساجد اور امام بارگاہوں کے احاطے میں کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں، گلیوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کی وباء اور عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں فرض نمازوں اور تراویح کیلئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی تھی، صرف چند افراد کو ہی ایس او پیز کے تحت مساجد میں نمازوں اور تراویح کی اجازت تھی، شہریوں کو گھروں میں نماز اور تراویح ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.41 فیصد ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد58 ہزار500 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات جاری کردیئے جبکہ بلوچستان میں بھی تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار کتنی ہے؟

سعودی عرب میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار کتنی ہے؟

موٹروے پولیس کی کارروائی منشیات فروش خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

موٹروے پولیس کی کارروائی منشیات فروش خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار