in

بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر متفق ہوگئے۔

وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے درمیان کرونا وائرس کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد58 ہزار500 ہوگئی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کا تناسب غیر معمولی سنگین نہیں۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور  پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث بلوچستان کے طلبہ کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرکے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتا رہے گا، کرونا وائرس کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کی تشکیل کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کرونا وائرس اور اس کے منفی اثرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت معمولات زندگی کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 679 ہے جبکہ 19 ہزار 136 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور 211 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 332 ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ پولیس سٹیشن سے فرارہونے والا ملزم دوسرے روز دوبارہ گرفتار

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟ پولیس سٹیشن سے فرارہونے والا ملزم دوسرے روز دوبارہ گرفتار

سعودی عرب میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار کتنی ہے؟

سعودی عرب میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار کتنی ہے؟