in

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے دیے

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے دیے

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج بروز ہفتہ 3 اپریل کو ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔

آج ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تعلیمی اداروں کے اوقات سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور غور کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول، سیکریٹری کالجز اور بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے۔ شرکا نے کرونا صورت حال میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غور کیا، جب کہ صوبے میں کرونا ٹاسک فورس اور این سی او سی کے فیصلوں پر بھی بریفننگ دی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکولوں 7:30 سے 11:30 ہونگے۔

دوسری شفٹ 11:45 سے 02:45 تک ہونگے۔

جمعہ والے روز صبح کی شفٹ والے اسکولوں کے اوقات 7:30 سے صبح 10:30 بجے اور دوپہر کی شفٹ 10:45 سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ  تک ہونگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے‘

’چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے‘

کراچی:سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہےہیں،اسد عمر

کراچی:سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہےہیں،اسد عمر