in

کراچی میں سمندری ہوائیں بند،درجہ حرارت 43 تک پہنچ گیا

کراچی میں ہفتہ 3 اپریل کو سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس کی شدت بڑھ گئی ہے، جب کہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج حبس کی کیفیت رہے گی، جب کہ دن کے اوقات میں ہوا بند ہے۔ شہر کا درجہ حرارت آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہے گا۔

صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان تھا، جو دن کے اوقات میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر قائد میں آج بھی گرم ہوائيں چل رہی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر میں اتوار کی شام سے کمی آنے کا امکان ہے۔ جب کہ اتوار کی شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہدی حسن کے بڑے بیٹے اور ماہر طبلہ نواز عارف حسن انتقال کر گئے

مہدی حسن کے بڑے بیٹے اور ماہر طبلہ نواز عارف حسن انتقال کر گئے

میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی لیکن میں چاہتی تھی کہ ۔ ۔ ۔ سینئر اداکارہ عصمت زیدی پہلی مرتبہ ازدواجی زندگی کے بارے کھل کر بول پڑیں

میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی لیکن میں چاہتی تھی کہ ۔ ۔ ۔ سینئر اداکارہ عصمت زیدی پہلی مرتبہ ازدواجی زندگی کے بارے کھل کر بول پڑیں