in

کروناوائرس: ایک سے 20سال کے 176افراد انتقال کرگئے،این سی اوسی

کروناوائرس: ایک سے 20سال کے 176افراد انتقال کرگئے،این سی اوسی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اب تک ایک سال سے 10 سال کی عمر کے 40 بچے انتقال کرگئے، سب سے زیادہ اموات 61 سے 80 سال کی عمر کے افراد کی ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں پاکستان میں مارچ 2020ء سے اب تک کرونا وائرس کے باعث ہونیوالی اموات کا تفصیلی ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال سے 10 تک کے 40 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 136 بچے اور نوجوان بھی وبائی مرض کے باعث انتقال کرگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے 21 سے 30 سال تک کے 359 افراد، 31 سے 40 سال کی عمر کے 769 افراد، 41 سے 50 سال تک کی عمر کے ایک ہزار 853 افراد زندگیاں کھوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ایک سال کے دوران کرونا وائرس سے 51 سے 60 سال کے 3 ہزار 666 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 61 سے 70 سال کے 4 ہزار 131 افراد، 71 سال سے 80 تک کے بھی 2 ہزار 604 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 81 سے 90 سال کی عمر کے 856 افراد اور 91 سال سے زائد عمر والے 118 افراد کرونا وائرس سے چل بسے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کرونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 6 ہزار427، سندھ میں مجموعی طور پر4 ہزار 502، خیبرپختونخوا میں مجموعی اموات 2 ہزار 363 جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 572 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 234 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں مجموعی طور پر 14 ہزار 613 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شائستہ لودھی ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

شائستہ لودھی ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

Cyber-crime new

فنگرپرنٹ سے جعلی سمیں تیار کرنے والا 3رکنی گروہ گرفتار