in

منی لانڈرنگ: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف بھی ریفرنس دائر

منی لانڈرنگ: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف بھی ریفرنس دائر

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بعد وزيراعلیٰ سندھ کیخلاف بھی ریفرنس دائر کردیا، جعلی اکاونٹس کيس میں مراد علی شاہ کو باضابطہ ملزم نامزد کیا گیا ہے، ان پر اختيارات کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس استعمال کرنے کے الزام میں ریفرنس جو دائر کردیا۔

نیب ریفرنس کے مطابق مراد علی شاہ نے بطور سابق وزیر خزانہ اختیارات کا غلط استعمال کیا، نوری آباد پاور پلانٹ کی مشینری خریداری کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی، پاور پلانٹ کے کنسلٹںٹ خورشید جمالی نے 10 لاکھ ڈالر کے ٹرانسفارمر خرید کر 40 لاکھ ڈالر کے ظاہر کئے، وہ مراد علی شاہ سے رابطوں میں بھی رہے۔

واضح رہے کہ 2 ملزمان عارف علی اور آصف محمود اس کیس میں پہلے ہی ڈھائی ارب روپے کی پلی بارگین کرچکے ہیں جبکہ خورشید جمالی نے پلی بارگین کی درخواست واپس لے لی تھی۔

نیب نے ریفرنس میں مراد علی شاہ کے علاوہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان نامزد کرکے ان کا ٹرائل کرنے اور سخت سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سمیت کئی پیپلزپارٹی رہنماء نامزد ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین بچوں کی ماں گھر سے لاپتہ شوہر ڈھونڈنے نکلا تو جنگل سے انتہائی بری حالت میں مل گئی کیا ہوا تھا؟ افسوسناک تفصیلات

تین بچوں کی ماں گھر سے لاپتہ شوہر ڈھونڈنے نکلا تو جنگل سے انتہائی بری حالت میں مل گئی کیا ہوا تھا؟ افسوسناک تفصیلات

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور