in

کشمیریوں کوحق دیے بغیر بھارت سے تجارت ممکن نہیں، وزیراعظم

کشمیریوں کوحق دیے بغیر بھارت سے تجارت ممکن نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دیے بغیر تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت کیساتھ تجارت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ کسی بھی پالیسی کا حتمی فیصلہ کابینہ کرتی ہے تاہم جب کوئی پالیسی بنتی ہے تو اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلہ کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور کپاس کی درآمد پر متبادل آپشن موجود ہیں، وزیراعظم کو صرف اقتصادی پہلو کےحوالے سے بتایا گیا تھا تاہم تجارت کے حوالے سے وزیراعظم سے تفصیلی بحث نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت 5اگست کے اقدامات پر نظرثانی نہیں کرتا، تجارت نہیں ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالرکی قیمت میں کئی روز بعداضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ