in

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور

وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے بروقت فیصلے کی وجہ سے اپنی نوکریاں کھونے والے تقریباً 95 فیصد افراد چند ماہ میں بحال ہوگئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وفاقی شماریات بیورو کی طرف سے کئے گئے حالیہ سروے کی بنیاد پر کرونا وباء کے اثرات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ وباء کی وجہ سے تقریباً 2 کروڑ افراد کی آمدنی ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ حکمت عملی مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں فیصلہ سازی سے 2 کروڑ افراد کے روزگار بحال ہوئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کو سول سروسز میں اصلاحات کیلئے گزشتہ 6 ماہ کے دوران کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سول سروسز اصلاحات اور پیپرا قوانین میں ترامیم کیلئے کئے گئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو کارکردگی بڑھانے اور کاروبار کرنے میں سہولت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دی۔
اجلاس میں صحت کی سہولتوں کے بارے میں ڈبلیو جی آر ایم ڈیٹا کی جانچ پڑتال کیلئے نادرا کے ساتھ 5 سالہ براہ راست معاہدہ کرنے کیلئے وزارت صحت کو بھی منظوری دی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منی لانڈرنگ: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف بھی ریفرنس دائر

منی لانڈرنگ: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف بھی ریفرنس دائر

کراچی: زین حسن آفندی کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی

کراچی: زین حسن آفندی کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی