in

کراچی: زین حسن آفندی کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی

کراچی: زین حسن آفندی کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی اور ماہر تعلیم حسن علی آفندی کے پڑ پوتے زین حسن علی آفندی کے قاتلوں کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔

سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پڑ پوتے زین آفندی کو کراچی میں مزار قائد کے قریب ان کے گھر میں 6 جنوری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیشی کے دوران قاتلوں کی شناخت کا انکشاف کیا۔ اس موقع پر مقتول کے ملازم نے ملزمان رحمت اللہ، عمران اور گل محمد کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ افراد تھے جو گھر میں داخل ہوئے تھے۔

ان ملزمان کو 10 ڈمی ملزمان کے درمیان پہچانا گیا، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور

وفاقی کابینہ: بورڈآف ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی کی تشکیل منظور

تحریک انصاف کو ڈنمارک سے بھی فنڈنگ ہوئی، خرم دستگیر

تحریک انصاف کو ڈنمارک سے بھی فنڈنگ ہوئی، خرم دستگیر