in

پینسٹھ برس سے زائدعمر کے افراد کیلئے واک اِن ویکسینیشن کی سہولت

پینسٹھ برس سے زائدعمر کے افراد کیلئے واک اِن ویکسینیشن کی سہولت

 

این سی او سی نے بتایا ہے کہ پاکستان میں3 اپریل سے 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کے بعد کسی بھی سینٹر پر جا کر ویکسین لگوانے کی سہولت دی گئی ہے۔

 جمعہ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 65 سال سے زائد عمرکے افراد آن اسپاٹ رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اس کے لئے 65 سال سے زائد عمر والےافراد شناختی کارڈ کے ساتھ ويکسينيشن سينٹر جائيں گے۔

 این سی او سی نے ویکسین کی خریداری پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں اب تک سائنوفام ویکسین کی 10لاکھ خوراکیں وصول ہوچکی ہیں جبکہ ویکسین تمام صوبوں میں تقسیم کردی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے ویکسین سے متعلق اہداف حاصل کریں۔

این سی او سے نے بتایا کہ بچوں میں مثبت کیسزکی شرح میں اضافےکی اطلاعات پر غور کیا گیا ہے۔ بچوں میں مثبت کیسز کی شرح میں پچھلی لہرسےکچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

اس کےعلاوہ این سی او سی کےمطابق  کرونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ملتان میں 70 فیصد،لاہور میں 67 فیصد، گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 50 فیصد وینٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

سوات میں 100 فیصد آکسیجن بیڈز بھی کرونا مریضوں کو دیئے گئے ہیں۔ پشاور میں 87 فیصد،گوجرانوالہ میں 85 فیصد اور گجرات کے اسپتالوں میں 73 فیصد آکسیجن بیڈز پر کرونا مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ لیکن فیملی کو قبیح فعل کا کیسے پتہ چلا؟ افسوسناک انکشاف

گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ لیکن فیملی کو قبیح فعل کا کیسے پتہ چلا؟ افسوسناک انکشاف

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے 

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے