in

چنیوٹ: کمیٹی چوک میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی

چنیوٹ: کمیٹی چوک میں ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے 5 افراد زخمی

چنیوٹ میں کمیٹی چوک جھنگ روڈ قبرستان کے قریب ٹرانسفارمر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ واقعے میں 5 افراد جھلس گئےجن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔

جمعہ کی دوپہر ہونے والے اس واقعے میں 2 رکشے اور3 موٹر سائیکلیں بھی آگ کی زد میں آگئیں۔ ٹرانسفارمر میں لگنے والی آگ نے قریبی دکان، ریڑھی بان اور پھٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت زخمیوں میں بابرعلی،غلام مرتضیٰ، طارق،محمد اقبال اورعبدالرزاق شامل ہیں

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد ریاض، اے سی غزالہ کنول، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر چوہدری صدیق نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے ’ پاکستانی بیگمات ‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا 

مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے ’ پاکستانی بیگمات ‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا 

اب ہم کہتے ہیں آپ نے گبھرانا نہیں،مریم اورنگزیب

اب ہم کہتے ہیں آپ نے گبھرانا نہیں،مریم اورنگزیب