in

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے بیٹے ازلان خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 اپریل کو جی الیون حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں جسٹس عامر نے کہا کہ 15 روز میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہو چکی۔ ضمانت ہی منسوخ ہوگئی تو 10 لاکھ کے مچلکوں کا حکم غیر مؤثر ہوگیا۔

اس موقع پر درخواست گزار اذلان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جاں بحق شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہو چکا ہے، جب کہ زخمی مدعی نے بھی انہیں معاف کردیا ہے۔ وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت 8 اپریل تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، جب کہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اذلان خان کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان سری نگر ہائی وے پر ہوئے حادثے کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 نوجوان حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pak SA toss

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

اقراء نے یاسرحسین سےشادی کرنے کی اصل وجہ بتادی