in

پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہے

پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہے

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایک روز میں مزید 83 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 615 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے5 ہزار 234  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ78 ہزار165 ہوگئی ہے۔پاکستان میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد56 ہزار347 ہے جبکہ 24 گھنٹے میں50 ہزار170 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ادھرملتان میں کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے پر انتظاميہ نےسخت کارروائی کی ہے اور 4افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ملتان میں 24 گھنٹے کے دوران28 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کیا گیا جبکہ ایس او پیز پر عمل  نہ کرنے پر13بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر6روز میں918 مقدمات درج کئے گئے۔حالیہ 24گھنٹوں میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پر73 مقدمات درج کئے گئےجبکہ ماسک کی خلاف ورزی پر 442 مقدمات کا اندراج کیاگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نےبتایا کہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 476 مقدمات درج کیےگئے۔ لاہورمیں بغیرماسک موٹرسائیکل،گاڑیوں اورپبلک ٹرانسپورٹ کےچالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 3روزمیں کرونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر23ہزار875 چالان کئے گئے جبکہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور خلاف ورزی پر181 گاڑیاں بند کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے بتایا ہے کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ نے کرونا ویکسینیشن کے3سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں اب تک91475 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ریلوے کالونی والٹن روڈ ڈسپنسری میں9260 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس سینٹر میں2115 افرادکو ویکسین لگ چکی ہے۔ لاہور میں مجموعی طور پر اب تک1لاکھ 2ہزار850افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے جبکہ 12لاکھ افراد کو کرونا ویکسینیشن لگانےکا ہدف ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیراسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ شہری کرونا کےپھیلاؤکو روکنے میں کردار ادا کریں ۔شہری ماسک پہنیں اور پُر ہجوم مقامات سے گریز کریں اور صرف ضروری کام کے لئے سفر کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام سےچاقوبردارشخص گرفتار

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام سےچاقوبردارشخص گرفتار

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

عوام کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں، اسد عمر