in

عوام کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں، اسد عمر

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

سربراہ اين سی او سی اسد عمر نے کرونا کی تیسری لہر کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی اپيل کر دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں لکھا کہ پورا خطہ کرونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

سربراہ اين سی او سی نے اپيل کی کہ شہری وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، ماسک پہنیں اور پُرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

اسد عمر نے کہا بار بار ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کيا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہے

پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہے

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک