in

حکومت نےآئی ایم ایف سےاپنے مطالبات تسلیم نہیں کروائے

حکومت نےآئی ایم ایف سےاپنے مطالبات تسلیم نہیں کروائے

شرح سود کم ازکم ساڑھے4 سے 5کے درمیان ہونی چاہیے

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے اپنی کوئی بات نہیں منوائی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کے دوران اپنی کوئی بات نہیں، حکومت کو کہنا چاہیےتھا کہ ہم یہ تمام کام مختلف مراحل میں کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح سود کم ازکم ساڑھے4 سے 5کے درمیان ہونی چاہیے تھی، حکومت کو رسک لینا چاہیے تھا۔

شوکت ترین نے ملک میں ٹیکس نہ دینے والے افراد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جہاں ٹیکس چوروں کو جیل میں نہ ڈالا جاتا ہو، ہمارے ملک کبھی کسی ٹیکس چور کو جیل ہوئی ہی نہیں۔ جس پر ہمیں سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی برآمدات 10 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں

پاکستانی برآمدات 10 سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں

جرمنی میں مسلمانوں کو ایک اور مذہبی آزادی مل گئی

جرمنی میں مسلمانوں کو ایک اور مذہبی آزادی مل گئی