in

مریم سیاست چھوڑکر بیرون ملک جانے کی خواہشمندنہیں، اعظم نذیرتارڑ

مریم سیاست چھوڑکر بیرون ملک جانے کی خواہشمندنہیں، اعظم نذیرتارڑ

تاہم اگر وہ جاناچائیں تو انکا کاآئینی حق ہے

پاکستان مسلم نون کے رہنماء اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مریم نواز کی ناسازیِ طبعیت کےباوجود سیاست چھوڑ کرلندن جانے کی کوئی خواہش نہیں تاہم اگر وہ جانا چاہیں تو وہ انکا آئینی اور قانونی حق ہے۔

سماء کے پروگرام 7سے 8میں اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کوئی بھی شہری علاج معالجے کےلیے بیرون ملک جاسکتا ہے مریم نواز کی ناسازیِ طبعیت کےباوجود سیاست چھوڑ کرلندن جانے کی خواہش نہیں رکھتیں۔

یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام فیصلےبہتر طریقے سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہونگے۔ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ فیصلے پر تنقید کریں جس طرح ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے نامناسب حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

 انہوں نے پیپلزپارٹی پرالزام عائد کیا کہ پی پی پی حکومتی بینچز والی جماعت کی اپوزیشن میں نمائندگی کررہی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل 9 جماعتوں میں سے 80فیصد تحفظات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرمنی میں مسلمانوں کو ایک اور مذہبی آزادی مل گئی

جرمنی میں مسلمانوں کو ایک اور مذہبی آزادی مل گئی

فرانس میں تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

فرانس میں تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ