in

نمازوں اور تراویح کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

نمازوں اور تراویح کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اس عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں رمضان المبارک میں عبادات کیلئے مساجد کھلی رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے مشاورت ہوئی جس کے بعد ماہ رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کیلئے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد نمازوں اور تراویح کیلئے کھلی رہیں گی تاہم ایس او پیز کے تحت ہی عبادات کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل بھی وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران مسجدیں عبادات کیلئے کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کرونا وائرس کی وباء اور عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں فرض نمازوں اور تراویح کیلئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی تھی، صرف چند افراد کو ہی ایس او پیز کے تحت مساجد میں نمازوں اور تراویح کی اجازت تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیصل آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

فیصل آباد:شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

کراچی میں شدیدگرمی: 3اپریل کٹھن ترین دن ثابت ہوسکتا ہے

کراچی میں شدیدگرمی: 3اپریل کٹھن ترین دن ثابت ہوسکتا ہے