in

کراچی میں شدیدگرمی: 3اپریل کٹھن ترین دن ثابت ہوسکتا ہے

کراچی میں شدیدگرمی: 3اپریل کٹھن ترین دن ثابت ہوسکتا ہے

کراچی میں ہفتہ 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔

چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سماء کو بتایا کہ ہيٹ ويو کا موجودہ اسپيل 3 اپريل تک رہے گا جبکہ 3 اپريل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہيں۔

دریں اثناء شہر میں جاری شديد گرمی کے باعث جہاں دیگر شہری پریشان ہیں وہیں سڑکوں پر سخت ڈیوٹی  دينے والے ٹريفک پوليس اہلکار بھی بے حال ہیں۔

ایک ٹریفک اہلکار نے سماء سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی 10 کلو وزنی جیکٹ ہے جو شرٹ سمیت پیسنے میں بھیگ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور اس شدید گرمی کے باعث ان کے جوتے بھی آگ کی طرح تپتے محسوس ہوتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نمازوں اور تراویح کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

نمازوں اور تراویح کیلئے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ

فلم دی ایونجرز کے مداح نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

فلم دی ایونجرز کے مداح نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا