in

لاہور: کرونا ویکسین کی خوراکیں ضائع، وزیراعلی کا انکوائری کا حکم

لاہور: کرونا ویکسین کی خوراکیں ضائع، وزیراعلی کا انکوائری کا حکم

لاہور کے مزنگ اسپتال میں 350 کرونا ڈوزز ضائع ہوگئیں جبکہ سروسز اسپتال میں 505 کرونا ویکیسن ڈوزغائب ہوگئيں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےمعاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

لاہور میں کرونا ویکسین ضائع ہونے کےبعد محکمہ صحت میں ہل چل مچ گئی ہے۔ ویکسین ضائع ہونے پرانکوائری کے بعد گورنمنٹ مزنگ اسپتال کے ایم ایس کو معطل کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا ايک بيان ميں کہنا تھا کہ ویکسین کو دو سے آٹھ درجہ حرارت پررکھنا تھا تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ سروسزاسپتال میں پانچ سوپچاس خوراکیں مبینہ طور پرغائب ہونے کے معاملہ پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ویکسین غائب نہیں ہوئی بلکہ ریکارڈ مرتب کرنے ميں مسئلہ آیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےسروسزاسپتال میں ویکسین کی خوراکیں غائب اور مزنگ اسپتال میں ضائع ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔عثمان بزدارکا کہناہے کہ ویکسین کا غائب یا ضائع ہونا ناقابل برداشت واقعہ ہے۔ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکےرپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi Rain

بارش متاثرین کے نقصانات سےمتعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

تصاویر:عمران اشرف کےبیٹےکی سالگرہ میں شریک سیلیبرٹیز

تصاویر:عمران اشرف کےبیٹےکی سالگرہ میں شریک سیلیبرٹیز