in

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

زمیندار ایکشن کمیٹی اور شہریوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند کردی ہے۔

جمعرات کو خضدار کے علاقے سنی سے آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرہ کرنےوالے افراد کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کھڑی فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں اور معاشی نقصان ہوا ہے۔

شاہراہ بند ہونے سے درجنوں مسافر گاڑیاں اور سامان لے جانے والے ٹرک اور ٹرالر پھنس گئے۔انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کے معروف اداکار نے اپنی دوست کے ساتھ شادی کر لی تصاویر وائرل 

پاکستان کے معروف اداکار نے اپنی دوست کے ساتھ شادی کر لی تصاویر وائرل 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کے محض چار سال بعد شوہر سے اچانک علیحدگی کاا علان کر کے سب حیرا ن کر دیا