in

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے،حلیم عادل

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے،حلیم عادل

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا جبکہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنارکھا ہے۔

جمعرات کو گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے سول جج محمد سجاد شیخ کی عدالت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پیش ہوئے۔ پولیس چالان پیش نہ کیے جانے کے باعث کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ گھوٹکی پولیس مقدمے کا چالان دو سال گزرنے کے باوجود پیش نہیں کرسکی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 سال قبل این اے 205 کے ضمنی انتخاب کے دوران جروار تھانہ میرپورماتھیلو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس پر کارسرکار میں مداخلت کا کیس ہے۔ درج مقدمے میں حلیم عادل شیخ کو متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت ملی تھی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا۔صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنارکھا ہے اورپولیس اپوزیشن لیڈر کو تو گرفتار کر سکتی ہے مگر کسی مظلوم کے قاتلوں کو نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج ڈالر مہنگا ہو گیا 

یہ تصویر ڈائنوسور کے دورکی ہے

یہ تصویر ڈائنوسور کے دورکی ہے