in

رحیم یارخان: سائبیرین پرندوں کا شکار کرنے والا شکاری گرفتار

Rahim Yar Khan

رحيم يارخان ميں وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے سائبیرین پرندوں (کونج) کا شکار کرنے والا شکاری کو گرفتار کرليا۔

محکمہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سائبیرین پرندوں کا غول مار گرایا تھا جبکہ کونج کے غول کو شکار کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

بلوچستان کے ضلع کچھی میں کونج کے شکار پرپابندی عائد

محکمہ تحفظ جنگلی حیات صوبہ پنجاب کی درخواست پر ملزم کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں دفعہ 21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم نے وائلڈ لائف ایکٹ 1974 دفعہ 9 کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں بھی قیمتی پرندے کونج کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج ڈالر مہنگا ہو گیا