in

سندھ: خسرہ کیسز بڑھ گئے،3 ماہ میں 10بچے فوت

سندھ: خسرہ کیسز بڑھ گئے،3 ماہ میں 10بچے فوت

سندھ میں خسرہ سے صرف تین ماہ میں 10 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، کراچی سمیت دیگر اضلاع میں 367 بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

سندھ ميں خسرہ تيزی سے پھيلنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 3 ماہ میں 367 بچے اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران اس بیماری کے باعث لمقۂ اجل بن جانے والے بچوں کی تعداد 10 ہے۔

حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق سن 2020ء میں کراچی میں خسرہ کے 439 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اس مرض میں مبتلا 2 بچے انتقال کرگئے تھے۔ سن 2019ء میں کراچی میں رپورٹ ہونیوالے خسرہ کے کل کیسز کی تعداد 432 جبکہ اموات 6 تھیں۔

علاوہ ازیں حال ہی میں سانگھڑ ميں خسرہ کے باعث 2 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 7 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کی ٹيميوں نے سانگھڑ کی تحصيل جام نواز علی ميں خون کے سيمپل لے کر ويکسینيشن کا عمل شروع کرديا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ میری اہلیہ مجھے دو مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے ‘پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے پروگرام کے دوران آخر کار اعتراف کر لیا 

’ میری اہلیہ مجھے دو مرتبہ رنگے ہاتھوں پکڑ چکی ہے ‘پاکستانی اداکار احمد علی بٹ نے پروگرام کے دوران آخر کار اعتراف کر لیا 

پنجاب میں کروناویکسینیشن سینٹرزاتوار کوبھی کھلے رہیں گے، وزیر صحت

پنجاب میں کروناویکسینیشن سینٹرزاتوار کوبھی کھلے رہیں گے، وزیر صحت