in

کشمیرکاز سےکسی بھی وزیراعظم نے غداری نہیں کی،علی محمدخان

کشمیرکاز سےکسی بھی وزیراعظم نے غداری نہیں کی،علی محمدخان

کوئی حکومت پیچھے ہٹنےکا سوچ بھی نہیں سکتی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا اصولی موقف ہے کوئی حکومت کشمیر سے پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم ملک کا غدار نہیں ہوسکتا، مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف کو مجھ سے حب الوطنی کا شرٹیفیکیٹ چاہیے۔ پاکستان میں کسی کی بھی حکومت ہو کشمیر پر کوئی حکومت پیچھے ہٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر کہہ چکے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے سفیر ہیں ، ہم نے اپوزیشن میں رہنتے ہوئے کبھی نواز شریف کو ملک کا غدار نہیں کہا البتہ نواز شریف کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کہ جب وہ بھارت گئے تو انہیں حریت قیادت سے ملنا چاہیے تھا کیونکہ ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ کوئی وزیراعظم حریت قیادت سے ملے بغیر واپس آگیا ہو۔

اسی طرح نواز شریف نےسجن جندال کو بغیرے ویزے کے مری نہیں لےکر جانا چاہیے تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار

مافیانے رمضان میں چینی 140روپے کلوتک پہنچانے کامنصوبہ بنایا، شہزاداکبر

مافیانے رمضان میں چینی 140روپے کلوتک پہنچانے کامنصوبہ بنایا، شہزاداکبر