in

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

سندھ حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے باعث 6 اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی، کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک محدود کردی گئیں، اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے، پابندیوں فوری طور پر لاگو اور 11 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 6 اپریل سے شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، جو 11 اپریل تک جاری رہے گی۔

کرونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کے مطابق اس عرصے میں شادی ہالز بند رہیں گے، جلسے اور سماجی تقریبات کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورٹ میں انڈور ٹائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، نجی اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر غور کیلئے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی، تاہم وزیراعظم نے اس کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند توڑ کر لانے والی مثال مذاق بن گئی ویڈیو دیکھیں

چاند توڑ کر لانے والی مثال مذاق بن گئی ویڈیو دیکھیں

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار