in

پنجاب میں کروناویکسینیشن سینٹرزاتوار کوبھی کھلے رہیں گے، وزیر صحت

پنجاب میں کروناویکسینیشن سینٹرزاتوار کوبھی کھلے رہیں گے، وزیر صحت

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 20 مارچ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام ویکسینیشن سینٹرز اتوار اور عام تعطیل کے دنوں میں بند رہیں گے تاہم وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں واضح کیا ہے کہ بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام ویکسینیشن سینٹرز ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

یاسمین راشد کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ 10 مارچ کو کرونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کو یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگائی جائے، معمر افراد انہی سینٹرز پر جائیں جہاں انہیں پہلی ڈوز دی گئی تھی۔

کرونا وائرس کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگنی چاہئے۔ اس کا اطلاق سائنوفارم ویکسین پر ہوتا جو 10 مارچ سے دی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پہلی ویکسین لگوالی انہیں 22 ویں دن دوسری ڈوز لگوانی چاہئے، چاہے انہیں یاددہانی کا پیغام موصول ہو یا نہ ہو۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیشن سینٹرز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بڑی تعداد میں موجود ہے۔ صوبہ بھر میں معمر افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دینے کیلئے 126 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ 60 سال سے زائد عمر کے 20 ہزار سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جارہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ: خسرہ کیسز بڑھ گئے،3 ماہ میں 10بچے فوت

سندھ: خسرہ کیسز بڑھ گئے،3 ماہ میں 10بچے فوت

مچھلی والے بابو مجھے مچھلی بنادو، وائرل ویڈیو دیکھیں

مچھلی والے بابو مجھے مچھلی بنادو، وائرل ویڈیو دیکھیں