in

یکساں نصاب سے متعلق وزارت تعلیم کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

یکساں نصاب سے متعلق وزارت تعلیم کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق وزارت تعلیم کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔معاملے کو طول دینے پر عدالت کی جانب سے وزارت کے حکام کی سرزنش کی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا۔

اقلیتوں کے حقوق کا کیس میں یکساں نصاب سے متعلق عدالت نے قرار دیا کہ وزارت تعلیم کی نصاب سے متعلق رپورٹ اطمینان بخش نہیں۔ ایک نصاب کے معاملے پر وزارت تعلیم کام مکمل کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان بنے ہوئے 73 سال ہوگئے اور ہم ابھی تک ایک نصاب کا معاملہ حل نہیں کرسکے۔ وزارت تعلیم سے ایک نصاب کا کام ساری زندگی نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ 1960 کا نصاب نکال کر نوجوانوں کو پڑھا دیں اس میں بہترین مذہبی ہم آہنگی تھی۔ سیکرٹری تعلیم ایک ماہ میں نصاب کا مسئلہ حل کریں۔ سیکرٹری تعلیم سے کچھ ہوتا ہے تو ٹھیک ورنہ انہیں فارغ کردیں گے۔

چیئرمین اقلیتی کمیشن شعیب سڈل نے بتایا کہ لازمی مضامین اردو اور انگلش میں بھی مذہبی مواد شامل کردیا گیا ہے جو نکالنا ہوگا۔ عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید نے جواب دیدیا

بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید نے جواب دیدیا

شادی کی پیشکش پربھارتی لڑکی کوہمایوں سعیدکاجواب

شادی کی پیشکش پربھارتی لڑکی کوہمایوں سعیدکاجواب