in

کراچی: مفتی سلیم اللہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Mufti Saleem

کراچی کے علاقے منگھوپير ايم پی آر کالونی ميں مدرسہ عربیہ اسلامیہ کے سربراہ مفتی سليم اللہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مفتی سلیم اللہ کو ایک گولی بازو اور ایک پیٹ میں لگی جبکہ مفتی صاحب کے ساتھ انکی اہلیہ اور ایک ٹیچر بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

مفتی سلیم اللہ کو شدید زخمی حالت میں ضیاء الدین اسپتال لایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خون زیادہ بہہ جانے کے باعث مفتی سلیم اللہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم ان کی سرجری کی جا رہی ہے۔

مفتی سلیم اللہ منگھو پیر میں عربیہ اسلامیہ کے نام سے مدرسہ چلاتے ہیں جبکہ زمین کی خرید و فروخت کا بھی کام کرتے ہیں۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نوٹ: خبر کو مزید اَپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

بھارتی اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید نے جواب دیدیا

بھارت سے شادی کی پیشکش پر ہمایوں سعید نے جواب دیدیا