in

ایک سال کے دوران 1لاکھ22 ہزار سائبر کرائم کی وارداتیں:پی ٹی اے

ایک سال کے دوران 1لاکھ22 ہزار سائبر کرائم کی وارداتیں:پی ٹی اے

شہريوں کے کروڑوں روپے لوٹ ليے گئے

آن لائن خريداری کرنےوالے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ 1 سال کے دوران ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد  سائبر کرائم کی وارداتیں سامنے آئی ہیں اورفیس بک پر سب سے زیادہ فراڈ ہوا ہے۔شہريوں کے کروڑوں روپے لوٹ ليے گئے۔

سوشل میڈیا پر نوسربازی اور لوٹ مار کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گيا ہے۔ پی ٹی اے کو گذشتہ ايک برس ميں ایک لاکھ  22 ہزار کے قريب شکایات موصول ہوئيں۔

سماء کی حاصل کردہ دستاويز کے مطابق فيس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور ديگر سوشل ميڈيا پليٹ فارمز پر وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ فيس بک پر 42 ہزار357 ،واٹس ايپ اور ديگر سوشل ميڈيا ويب سائٹس پر37 ہزارصارفین کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ ای ميلز اور فون کالز کے ذريعے بھی 22 ہزارافراد کيساتھ فراڈ کيا گيا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Dollar-online_1

امریکی ڈالر 2سال کی کم ترین سطح پر آگیا

بھارتی اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار

بھارتی اداکار اعجاز خان منشیات کیس میں گرفتار