in

این اے249: لیگی رہنماء انتخابی مہم میں ٹافیاں بانٹنےلگے

این اے249: لیگی رہنماء انتخابی مہم میں ٹافیاں بانٹنےلگے

وفاقی حکومت ہونےکےباوجود فیصل واوڈا نے کوئی کام نہیں کرایا

مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 249میں حکومتی رکن فیصل واوڈا نے 3سالوں میں کوئی کام نہیں کیا۔

سماء کے پروگرام 7سے 8میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف 2018کے انتخابات میں یہاں سے الیکشن جیت چکے تھے تاہم کچھ لوگوں کو یہ منظور نہیں تھا اور انھوں نے فیصل واوڈا کو یہاں سے کامیاب کرایا۔ اگر شہباز شریف یہاں سے الکشن میں کامیاب ہوتے تو وہ یہاں اتنا کام کراسکتے تھے جس سے علاقہ مکینوں کے مسائل حل ہوتے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 249 سے 34ہزار 626ووٹ ملے تھے جبکہ فیصل واوڈا 35ہزار 344 ووڑ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف کی تھی لیکن فیصل واوڈا نے 3سال میں یہاں کوئی کام نہیں کیا وہ اپنے حلقہ کو پانی، بجلی اور صفائی کرانے میں مکمل ناکام رہے جبکہ حلقہ میں کوئی اسپتال تک تعمیر نہ ہوسکا۔ عمران خان نے نااہل فیصل واوڈا کو سزا دینے کے بجائے انہیں ایوان بالا کا نمائندہ بنادیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان کامودی کو جوابی خط

وزیراعظم عمران خان کامودی کو جوابی خط

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟