in

آرزو راجا کیس: نکاح کے گواہوں کو اشتہاری قرار دیدیا

آرزو راجا کیس: نکاح کے گواہوں کو اشتہاری قرار دیدیا

مقامی عدالت آرزو راجا کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نو مسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہوں کو اشتہاری قرار دے ديا۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق آرزو راجا کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے چھوٹی بیٹی کو 44 سالہ پڑوسی نے 12 اکتوبر 2020ء کو اغواء کیا، اس کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا جس کے بعد کم عمری کے باوجود اس کی شادی کرادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس طرح اُن کے مطابق یہ کیس اغواء کے ساتھ ساتھ ریپ کا بھی ہے، معاملہ میڈیا پر آنے اور عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرایا، جبکہ اغواء کے کیس میں نامزد ملزم اور لڑکی کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 9 نومبر کو جبراً مذہب کی تبدیلی کے الزام اور کم عمری میں شادی کے کیس میں لڑکی آرزو فاطمہ کی سیل شدہ میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق آرزو کی عمر 14–15 سال کے درمیان ہے۔

مقامی عدالت میں منگل کو ہونیوالی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہ دانش اور حبیب مقدمے کے اندراج کے بعد سے مفرور ہیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کردیئے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے آرزو راجا کے والدین کی درخواست بھی ٹرائل کیلئے سیشن عدالت بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

کیس کا پس منظر

کراچی کی ریلوے کالونی کے رہائشی والدین کے مطابق ان کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے اور ان کے پیش کردہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے جاری کردہ کم عمر بچوں کے سرٹیفیکیٹ کے مطابق ان کی بیٹی کی تاریخ پیدائش 31 جولائی 2007 ہے جس کے تحت اس کی موجودہ عمر 13 سال 3 ماہ بنتی ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی کو ان کے 44 سالہ پڑوسی نے 12 اکتوبر کو اغوا کیا۔ اس کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا جس کے بعد کم عمری کے باوجود اس کی شادی کرا دی گئی۔ اس طرح اُن کے مطابق یہ کیس اغوا کے ساتھ ساتھ ریپ کا بھی ہے۔ معاملہ میڈیا پر آنے اور عدالتی حکم پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کیا۔ جب کہ اغوا کے کیس میں نامزد ملزم اور لڑکی کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’اس نے فلم کے سیٹ پر جیا خان سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا‘ مرحوم اداکارہ کی بہن نے معروف ڈائریکٹر کا انتہائی شرمناک واقعہ سنا دیا

’اس نے فلم کے سیٹ پر جیا خان سے کپڑے اتارنے کا مطالبہ کیا‘ مرحوم اداکارہ کی بہن نے معروف ڈائریکٹر کا انتہائی شرمناک واقعہ سنا دیا

فحش ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ اداکارہ ایمن زمان خود میدان میں آگئیں

فحش ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ اداکارہ ایمن زمان خود میدان میں آگئیں