in

ایس او پیزخلاف ورزی پرجرمانے لگانے والا جعلی انسپکٹرگرفتار

ایس او پیزخلاف ورزی پرجرمانے لگانے والا جعلی انسپکٹرگرفتار

انسپکٹر ظاہر کرکے لاکھوں روپے بٹورے

لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کے نام پر ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو لوٹنے والا جعلی انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر انفورسمنٹ نے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چھاپہ مارا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکاندار کی سرزنش کی تاہم منت سماجت اور آئندہ احتیاط کی یقین دہانی کے بعد دکان سیل نہ کرتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

لیکن اصلیت یہ تھی کہ چھاپہ مارنے والے کا کسی بھی سرکاری محمکے سے کوئی تعلق نہیں تھا اورخود کو انسپکٹر بتا کر اسٹو مالکان کو لوٹتا تھا۔ اس چھاپے مارنے والے شخص کو علاقہ پولیس نے اپنے ایک چھاپے میں پکڑا۔

قصور سے لاہور آئے اس شخص نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کی آڑ میں کئی علاقوں میں ایسی وارداتیں کیں اور لاکھوں روپے بٹورے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ:آوارہ کتوں کی بہتات،50 افسران معطل

سندھ:آوارہ کتوں کی بہتات،50 افسران معطل

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: این سی سی برائے کرونا اجلاس آج ہوگا