in

وزیراعظم عمران خان کامودی کو جوابی خط

وزیراعظم عمران خان کامودی کو جوابی خط

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کي مبارکباد دينے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور جوابی خط میں لکھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے تاہم جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔

پاکستانی عوام کےساتھ خوشگوار تعلقات کےخواہاں ہیں، نریندر مودی

وزيراعظم عمران خان نے تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور ديا اور کرونا کے خلاف بھارتی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا تھاجس میں پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی یادگار ویڈیو دیکھیں

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی یادگار ویڈیو دیکھیں

این اے249: لیگی رہنماء انتخابی مہم میں ٹافیاں بانٹنےلگے

این اے249: لیگی رہنماء انتخابی مہم میں ٹافیاں بانٹنےلگے